بھٹکل:15/ نومبر (ایس اؤنیوز)لائنس کلب مرڈیشور کے زیر اہتمام یوم ِ اطفال کی مناسبت سے مرڈیشور کاسگیری سرکاری اسکول طلبا کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔
لائنس کلب کے صدر منجوناتھ نائک نے جواہر لال نہرو کی تصویرکو پھول مالا پہناکر پروگرام کا افتتاح کیا۔ لائنس ممبر ناگیش مڈیوا ل نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ منجوناتھ دیواڑیگا نے لائنس کلب کا تعارف پیش کیا۔ اسکول ترقی کمیٹی کے صدر جینت مراٹھی ، ممبر اے این شٹی ڈائس پر موجود تھے۔ صدر مدرسہ سجاتا پربھو نے استقبال کیا ۔ استانی شئیلا شٹی نے شکریہ اداکیا۔